ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں مویشی اسمگلنگ کا الزام لگا کر شرپسندوں کی گینگ نے دو لوگوں پر کیا حملہ

مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں مویشی اسمگلنگ کا الزام لگا کر شرپسندوں کی گینگ نے دو لوگوں پر کیا حملہ

Thu, 01 Apr 2021 19:26:28    S.O. News Service

مینگلور یکم مارچ (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی میں  شرپسندوں کی ایک گینگ نے دو لوگوں پر مویشی اسمگل کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کی بری طرح پیٹائی کردی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

اطلاع  کے مطابق ایک  بائک اور اومنی کار پر  سوار کچھ شرپسندوں نے اس پِک اپ وین  کا راستہ روکا جس میں عبدالرحیم  اور محمد مصطفیٰ نامی دو افراد سفر کررہے تھے۔  یہ دونوں اپنی گاڑی کی مرمت کرکے رات قریب 10:45بجے  گھر لوٹ رہے تھے۔ شرپسندوں نے ان دونوں پر مویشی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کردیا اور چھڑیوں اور چپلوں سے ان کی پیٹائی کردی۔ اس کے علاوہ پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ واردات بدھ کی شب کو پیش آئی۔

    حملہ میں زخمی ہوئے عبدالرحیم نے حملہ آوروں کی شناخت کی ہے اور ان کے نام صابو، راجیش بھٹ، راکیش بھٹ، گروپرساد، لوکیش اور چیدانند بتائے  ہیں، جس کے بعد  پولس نے صابو کے سوا بقیہ ملزمین کو گرفتار کرلیا  ہے۔ بیلتنگڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور  پولس اس معاملے کی مزید  چھان بین کررہی ہے۔


Share: